خبریں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نےسال 2020 کےدوران پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر 120 ملین دینار سےزائد کی رقم خرچ کی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے شعبہ مذہبی امورسے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے سال 2020 کے دوران عراق کے آپریشنل سیکٹرز میں فرائض کی انجام دہی پر مامور پاپولرموبلائزیشن کے جوانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو اشیائے خوردونوش، لباس، بستر، کمبل ، اور دیگر ضروری سامان اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر 120 ملین دینار سےزائد کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) نے فتویٰ دفاع وطن کے آغاز ہی سے میدان جنگ میں لڑنے والے ہیروز کی امداد کے لئےوسیع پیمانے پر اقدامات کئے اوراس مقصد کے لئے گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی تشکیل دی گئی اور میدان جنگ میں لڑنے والے بہادر جوانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے فنڈز مختص کیے۔ ”

انہوں نے کہا: “سال 2020 کے دوران پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو امداد فراہم کرنے کے لئےمجموعی طور پر 120 ملین دینار خرچ ہوئے اور اگرحالات اجازت دیتے تو خرچ کی جانے والی رقم اس سے کہیں زیادہ ہوتی کیونکہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث صحت کی صورتحال اور کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے ہماری امدادی سرگرمیاں تین ماہ تک تعطل کا شکار رہیں۔ لیکن اسی بحرانی صورتحال کے دوران ہم نے ایک اور انسان دوست اقدام شروع کیا اور اعلی مذہبی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث بننے والی بحرانی صورتحال کے دوران معاشرتی یکجہتی کے فروغ اور متاثرہ غریب مند اور کمزور خاندانوں کی مدد کے لئے امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
انہوں نےاپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: “یہ امدادی مہمات گورنریٹس میں موجود ذیلی کمیٹیوں کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں، ان علاقائی کمیٹیوں کے اراکین آپریشنل سیکٹرز کے دورے اور وہاں تعینات جوانوں یا سیکیورٹی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان کے حالات کو دیکھتے ہوئے کچھ سفارشات اور تجاویز دیتے ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی قافلے روانہ کئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

أخبار ذات صلة

Back to top button
آخر الأخبار