خبریں

فاطمة الزهراء سلام الله عليها “يرضى الله لرضاها” کے عنوان سے

مؤسسہ الکوثر نجف الاشرف عراق میں ، ولادت باسعادت صديقہ طاہرہ سیدة نساء العالمين فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے چھٹا چشن میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں حوزه علميه ميں درس خارج کے استاد حجة الاسلام والمسلمين السيد صادق الخرسان دامت بركاته ، دفتر آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فرزند مرجع عالی قدر جناب السید عز الدین الحکیم دامت برکاتہ ، حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارہ معہد وارث الانبیاء کے مدیر جناب الشیخ احمد العاملی دامت برکاتہ نے خطاب فرمایا ، نیز مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے حوزہ علمیہ کے اساتذہ و طلاب کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں مؤسسہ الکوثر نجف الاشرف کے مدیر جناب الشیخ اشرف حسین آخونذادہ نے طلاب واساتذہ مؤسسہ الکوثر ،خصوصا استاد محترم مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی طرف سے تمام علماء کرام اور طلاب و اساتذہ حوزہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply

أخبار ذات صلة

Back to top button
آخر الأخبار